عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا جائزہ اجلاس واشنگٹن میں ہوا، جس میں پاکستان کو قسط جاری کرنے پر غور کیا گیا، جس کے بعد منظوری دے دی گئی۔
آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط منظور کی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کے تحت فنڈ بھی منظور کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے تحت 20 کروڑ ڈالر منظور کیے، اور یہ اس پروگرام کی پہلی قسط ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیا تھا، اور عالمی مالیاتی فنڈ نے سخت شرائط کے تحت پاکستان کے لیے قرض پروگرام منظور کیا۔
مزید پڑھیں: معاشی اصلاحات کا تسلسل: آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو میں بہتری کی پیشگوئی کردی
حکومتی وزرا کا مؤقف ہے کہ جب تک ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں تب تک عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا کیوں کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔













