ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کی خبریں، مریم نواز خود بول پڑیں

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے حوالے سے افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ قوانین کے نفاذ میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

اس سے قبل پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم

تاہم آج دن کے وقت پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات کے بعد ٹریفک آرڈیننس عارضی طور پر معطل کرنے اور جرمانوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے اس بیان کے بعد چیئرمین متحدہ ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن مریم اورنگزیب کے بیان پر انہوں نے کہاکہ اگر معاملے میں ابہام پیدا ہوا تو اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب مِنی مزدا ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شیرعلی نے اعلان کیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس کی معطلی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ انقلابی فیز میں داخل، جدید بس شیلٹرز کی تعمیر کا فیصلہ

واضح رہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کی، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم بعد ازاں حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟