پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، پہیہ جام ہڑتال ختم

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب وہیکل آرڈیننس 2025 پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی ہوئی تھی۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ بھاری جرمانے، مقدمات میں نرمی اور ٹریفک آرڈیننس کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس پر عملدرآمد روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں