پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ انقلابی فیز میں داخل، جدید بس شیلٹرز کی تعمیر کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے کے شہریوں کو باعزت، آرام دہ اور پرسکون سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے 19 اضلاع میں 1362 جدید، پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کی منظوری دی گئی، شیلٹرز کا ڈیزائن منتخب کیا گیا اور تکمیل کی واضح ڈیڈ لائن بھی مقرر کی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام بس شیلٹرز 45 سے 60 دنوں میں ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ صوبے میں 588 بس شیلٹرز پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ 774 شیلٹرز کے ٹینڈرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بزرگ شہری، مائیں اور عام مسافر دھوپ، بارش یا سخت سردی میں کھلے آسمان تلے انتظار کرنے کی تکلیف برداشت نہ کریں، اسی مقصد کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟

انہوں نے اسے عوامی سہولت کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پنجاب کے اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کے ایک انقلابی فیز میں داخل ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ جدید بس شیلٹرز نہ صرف آرام دہ سہولت فراہم کریں گے بلکہ شہروں کی خوبصورتی اور مجموعی شہری منظرنامے میں بھی نمایاں اضافہ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘