نوکری کا جھانسہ اور ہراسانی، کبڈی کی معروف کھلاڑی نے خودکشی کر لی

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں 29 سالہ قومی کبڈی کھلاڑی کرن سوراج دادھے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق کرن نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب اس کے شوہر کی جانب سے نوکری کا وعدہ پورا نہ ہوا اور اسے مسلسل ذہنی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا۔

کرن نے 2020 میں سواپنیل جیدو لامبگھارے سے شادی کی تھی۔ شادی سے قبل سواپنیل نے کرن اور اس کے بھائی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ انہیں نوکری دلوا کر مالی مشکلات سے نکالنے میں مدد کرے گا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ کرن کو احساس ہوا کہ اسے دھوکے میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق سواپنیل نوکری کے وعدے میں تاخیر کے ساتھ ساتھ کرن کو ذہنی اذیت دیتا رہا اور اس سے نامناسب مطالبات بھی کرتا تھا۔ صورتحال بگڑنے پر کرن اپنا گھر چھوڑ کر والدین کے پاس رہنے آ گئی۔

کرن کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات بھی موصول ہوتے رہے جنہیں اس نے ثبوت کے طور پر اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیا تھا۔ بالآخر اہل خانہ کے اصرار پر اس نے فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

رپورٹس کے مطابق 4 دسمبر کو کرن نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 3 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ چل بسی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی ماڈل کی مبینہ خود کشی، آخری نوٹ میں کیا لکھا؟

پولیس نے سواپنیل کے خلاف بھارت کے نئے قانون بھارتيہ نیایا سنہیتا (BNS) کی دفعہ 108 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جو خودکشی پر اُکسانے کے جرم سے متعلق ہے، اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟