پی ٹی آئی فاشسٹ اور شرپسند جماعت، اس پر پابندی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا، عطاتارڑ

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فاشسٹ اور شرپسند جماعت ہے، اس پر پابندی حوالے سے کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے سوال کیا گیا کہ واقعتاً سیاسی طور پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان میں سیاسی طور پر کام نہیں کر سکتی؟ جواب میں عطاتارڑ نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی فاشسٹ اور شرپسند جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی معاملات پر پی ٹی آئی سے بات کے لیے تیار ہیں لیکن کیسز میں ریلیف صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، عطاتارڑ

عطاتارڑ نے کہا کہ جن کا لیڈر طالبان کا حامی ہو اور ان کو اپنا دوست قرار دیتا ہو، ان کو ملک میں واپس لانے اور ملک میں دہشت گرد حملوں کو فروغ دینے میں اس کا کردار ہو، تحریک انصاف پر پابندی کی جو باتیں ہو رہی ہیں تو وہ اس لیے ہو رہی ہیں کہ پرو دہشتگرد جماعت ہے، پرو ٹی ٹی پی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، قومی املاک پر حملے، شہدا کی یادگاروں پر حملے، ایسا دشمن نے بھی آج تک نہیں کیا، پی ٹی آئی نے لبادہ سیاسی جماعت کا اوڑھا ہوا ہے اور کام دہشتگردوں والے ہیں، پی ٹی آئی کی پوری تاریخ اس طرح کے واقعات کے ساتھ بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو بہت موقع دیا بات چیت کے لیے مگر پی ٹی آئی والے بات کو سمجھ نہیں پاتے، جب بھی پی ٹی آئی پر پابندی حوالے سے کوئی فیصلہ ہو گا تو اس کا قانونی جواز ہو گا، یہ فیصلہ جب بھی ہو سیاسی نہیں ہو سکتا، اس کا قانونی جواز ہو گا۔

’پی ٹی آئی نے اس حوالے سے بہت سی وجوہات مہیا کی ہیں، دیکھتے ہیں یہ کب ہوتا ہے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پاس ہوئی ہے جو بالکل ٹھیک پاس ہوئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز کنونشن سے بیرون ملک بھگوڑوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، عطاتارڑ

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں کبھی کسی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا کہ وہ پاکستان کی امداد نہ کرے، کوئی سیاسی لیڈر یا جماعت ملک سے بڑی نہیں ہے، کبھی اتنے برے طریقے سے فوج کے ادارے کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا جیسے پی ٹی آئی کر رہی ہے، اس کو مسلم لیگ ن کی قیادت بڑی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔

’آج وزیراعظم نے بھی علما کرام سے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستانیت نہیں ہے، پاکستان ایسے چل ہی نہیں سکتا کہ دفاعی ادارے کو آپ برا بھلا کہیں، اس کے خلاف ہرزہ سرائی کریں۔‘

عطاتارڑ نے کہا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ان کو باتیں سناتے ہیں جو سیاچن میں شدید سردی میں کھڑے ہیں، جو دہشتگردوں کے سامنے گولیاں کھانے کے لیے اپنا سینہ پیش کرتے ہیں، جو اپنے بچوں کو یتیم کر کے چلے جاتے ہیں کہ آپ کے بچے اور میرے بچے محفوظ رہیں، یہ خود واٹر کینن کے آگے سے بھاگ جاتے ہیں اور باتیں ان کو کر رہے ہیں جو خودکش بمباروں کے آگے کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں،عطاتارڑ

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جواز پیدا کر رہی ہے کہ اس پر پابندی لگائی جائے، اس حوالے سے جب تک قانونی طور پر تمام لوازمات پورے نہیں ہوتے تو پھر معاملہ عدالتوں میں جاتا ہے، آج اگر فوری طور پر فیصلہ کر دیا جائے اور کل عدالت اس فیصلے کو اسٹرائیک ڈاؤن کر دے تو یہ مناسب بات نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جب بھی فیصلہ ہو گا قانونی طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے فیصلہ ہو گا، فیصلہ اتنا مضبوط ہو گا کہ عدالتوں میں قانونی پروسیس کو پاس کا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنیوا کانفرنس: پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بھارتی ایجنڈے کو تقویت دینے والا گروپ بے نقاب

پاکستان نے بھارت کے شعیہ برادری پر تبصرے کو مسترد کردیا  

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟