اڈیالہ کے باہر احتجاج ہوا تو عمران خان کو کسی دوسری جیل منتقلی پر غور ہوگا، رانا ثنااللہ

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کا سلسلہ مستقل صورت اختیار کرتا ہے تو حکومت عمران خان کی جیل منتقلی پر غور کرسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ذاتی طور پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا، اور عوام اداروں کے خلاف اس طرح کی گفتگو کو پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا دشمن ملک ہے لیکن عمران خان نے اس کے پروپیگنڈے کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی طریقہ کار فی الحال نہیں اپنایا جاسکتا۔ ماضی میں بات چیت کی کوششیں کی گئیں، تاہم عمران خان کے بیانات نے ہر مرتبہ ڈیڈ لاک پیدا کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کو اڈیالہ کے باہر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ اگر ہر منگل اور جمعرات کو احتجاج معمول بن گیا تو حکومت عمران خان کی جیل تبدیلی کے آپشن پر سنجیدگی سے سوچ سکتی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اور عمران خان بحیثیت جماعت و قیادت 9 مئی واقعات اور اپنے متنازع بیانات سے لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے معذرت کرلیں تو شاید کوئی راستہ نکل آئے، لیکن عمران خان اگر اپنے مؤقف پر قائم رہے تو ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے فیملی اور وکلا سے ملاقات عمران خان کا حق، سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے، رانا ثنااللہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی سوچ ہمیشہ واضح اور جمہوری رہی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ مفاہمت اور مکالمے کی حمایت کی ہے۔

رانا ثنااللہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بھی کہہ چکے ہیں کہ سیاسی جماعتیں باہمی طور پر مسائل حل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟