وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت
سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیراعظم یہ دورہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
ترکمانستان میں وزیراعظم کی مصروفیات
وزیراعظم اشک آباد میں منعقد ہونے والے اُس عالمی فورم میں شرکت کریں گے جس کا انعقاد بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد 2025، یوم ترکمانستان کی غیرجانبداری اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقعے پر کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ ترکمانستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان کیلئے روانہ
وزیرِ اعظم اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد (International Year of Peace… pic.twitter.com/NeqVkc168w
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 11, 2025
اہم ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران صدر سردار بردی محمدوف سمیت فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد، ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ حیثیت کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
وزیراعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور خصوصی معاون طلحه برکی بھی موجود ہیں۔














