وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

جمعرات 11 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے 2025 کو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد قرار دینے پر ترکمان صدر کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان ترکمانستان تعلقات میں نیا سنگِ میل، وزیر خزانہ کو اشک آباد انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے خصوصاً تجارت اور اقتصادی تعاون میں اضافے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 1995 میں ترکمانستان کو ’غیرجانبدار ریاست‘ کا درجہ دیا تھا، جس میں کسی جنگ میں حصہ نہ لینا، فریقین کے درمیان غیرجانب داری برقرار رکھنا اور اس حیثیت کو تنازع کے تمام فریقوں کی جانب سے تسلیم کیا جانا شامل ہے۔

وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران سے پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے ترکمان قیادت اور حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مدد پر گہرے تشکر کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ زمینی اور بحری راستوں کے ذریعے علاقائی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔ کراچی اور گوادر بندرگاہیں ترکمانستان کے لیے جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں تک رسائی کے لیے انتہائی موزوں ہیں۔

ترکمانستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم نے صدر سردار بردی محمدوف کا شکریہ ادا کیا اور قومی رہنما گربانگلی بردی محمدوف سمیت دونوں رہنماؤں کو آئندہ سال پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

ترکمان صدر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان بھی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یہ دورہ ترکمان صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، ترکمانستان کی غیر جانبدارانہ حیثیت کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

اشک آباد آمد پر نائب چیئرمین کابینہ وزرا، ماماٹ خان چاکیف نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور طلحہ برکی شامل ہیں۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ایک بین الاقوامی فورم میں بھی شرکت کریں گے، جو بین الاقوامی سالِ امن و اعتماد 2025، یومِ مستقل غیرجانبداری اور ترکمانستان کی غیرجانبداری کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟