ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہنڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک بائیک لانچ کردی، قیمتیں بھی حیران کن

بینک کے مطابق ہنڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125  اور سی جی 150  اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بینک الفلاح کے مطابق ہنڈا کے مقبول ماڈل سی ڈی 70  کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین ماہانہ 26,650 روپے کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟

اسی طرح سی جی125  کی قیمت 238,500 روپے ہے اور اس کے لیے ماہانہ قسط 39,750  روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سی جی 150  کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے، جسے 76,650  روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔

بینک الفلاح کے مطابق یہ تمام موٹر سائیکلیں بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کی جا سکیں گی، اگرچہ اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔

مزید پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلیں مہنگی ہوگئیں، کس ماڈل کی قیمت اب کیا ہے؟

بینک اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی جبکہ یہ اسکیم صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔

’مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111  پر رابطہ کر سکتے ہیں یا [email protected]  پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ فوری معاونت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ بھی دستیاب ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘