فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ کیا، جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید جنگی تقاضے تیز فیصلہ سازی، درستگی، حالات سے فوری آگاہی اور تکنیکی ہم آہنگی کے متقاضی ہیں۔

افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی، اور مشن پر مبنی، سخت اور مسلسل تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا اسمبلی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پوسٹر لانے پر ہنگامہ، اجلاس ملتوی

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد ہے، جن میں دشمنانہ ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند سرگرمیاں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل کی گوجرانوالہ آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حسینہ واجد کی وطن واپسی کا اعلان:کشیدگی بڑھنے پر بنگلہ دیش میں پیرا ملٹری فورس تعینات

آزاد کشمیر کو عوامی کی تعمیر و ترقی کے لیے وفاق سے جو چاہیے، ہم حاضر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر صحافی شاہد میتلا گرفتار، اس میں حکومت کا ہاتھ نہیں، سابق نگراں وزیراعظم

بابراعظم کی فارم پر سوالوں کی بوچھاڑ، کوچ مائیک ہیسن کا پارہ ہائی

آزاد کشمیر میں ترقیاتی انقلاب لانا چاہتے ہیں، شہباز شریف منصوبوں پر فوری کام شروع کریں، میاں نواز شریف

ویڈیو

پیپلز پارٹی جب پنجاب کی تقسیم کی حامی ہے تو سندھ میں صوبے بننے کی مخالف کیوں؟ ملک احمد خان کے بلاول بھٹو سے سوالات

اپر دیر میں زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار، محکمہ زراعت میں عملے کی شدید قلت، کاشتکار مشکلات سے دوچار

دہشتگردوں کو 3 ماہ کی مہلت ہے، انکار پر سیکیورٹی فورسز کارروائی کریں گی، محمود جان بابر

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟