اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم میں ’سودی نظام‘ کو تحفظ دینے کا انکشاف، سود کے مکمل خاتمے کے الفاظ حذف

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 11 سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شرح سود 11 فیصد سے گھٹ کر 10.5 فیصد پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک مسلسل 4 پالیسی جائزوں کے دوران شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھے ہوئے تھا۔ مئی 2025 میں پالیسی ریٹ میں 100 بیس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد اب پہلی بار شرح سود میں مزید کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط

ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مہنگائی پر قابو پانے اور زرِ مبادلہ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ مانیٹری پالیسی کے تسلسل پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں