‘چوہدری اسلم کبھی موت سے نہیں ڈرے، زندگی بھر پلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی’

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ پولیس کے شہید آفیسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے پاکستان مخالف بھارتی فلم دھریندر پر قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت جلد وہ برطانیہ جا کر بین الاقوامی عدالت سے رجوع کریں گی اور کوشش کریں گی کہ اس فلم کو روکا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارتی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستان کا ’میرا لیاری‘ فلم کا اعلان، شائقین پُرجوش

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ماؤں نے شیر بچے پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان سے فلم کے بارے میں اجازت لی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔

نورین اسلم نے کہاکہ شہید ملک کے لیے جان دیتے ہیں اور چوہدری اسلم کی جہاں تک بات ہے انہوں نے کبھی بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی وہ کبھی موت سے نہیں ڈرے، چوہدری لقب ان کی پہچان بنا حالانکہ وہ پٹھان تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ متنازع بھارتی فلم میں ان کے شوہر کے کردار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نا صرف چوہدری اسلم بلکہ پولیس کے دیگر تمام شہدا قوم کے ہیرو ہیں، جنہوں نے امن قائم کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ نورین اسلم کے مطابق چوہدری اسلم نے کوئی مراعات حاصل نہیں کیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مووی میں دکھایا گیا کہ چوہدری اسلم رحمان سے پیچ اپ کرتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ چوہدری اسلم نے کبھی طالبان سے پیچ اپ نہیں کیا تو باقیوں سے کیا کرتا۔ ’لیاری کے لوگ اچھے ہیں، جبکہ بلوچ لبریشن آرمی کو بھارت سپورٹ کرتا ہے۔‘

نورین اسلم کا کہنا ہے کہ سنجے دت مرحوم چوہدری اسلم کے پسندیدہ اداکار تھے۔ اس فلم میں اداکاروں نے اپنا کردار نبھایا ہے جو ان کا کام ہے ان اداکاروں کا قصور نہیں ہوتا۔

’ایک بات ضرور کہوں گی کہ پاکستان میں اس حوالے سے بہتر فلم بن سکتی ہے، اور چوہدری اسلم کا کردار کسی پولیس اہلکار کے بجائے منجھے ہوئے اداکار کو ادا کرنا چاہیے۔‘

رحمان بلوچ کے گھر وائٹ ہاؤس پر لیاری ٹاسک فورس کے آپریشن پر ان کا کہنا تھا کہ رحمان کو شاید پولیس کے اندر سے مخبری ہو گئی تھی اسی لیے اتنے بڑے آپریشن میں چوہدری اسلم سمیت دیگر افسران زخمی ہوئے جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں اس واقعہ کی اطلاع ملی تو انہیں یقین تھا کہ چوہدری اسلم کو کچھ نہیں ہوگا اور وہی ہوا، چوہدری اسلم پھر کھڑے ہوئے اور رحمان بلوچ کو انجام تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں: کراچی کا نڈر سپاہی چوہدری اسلم جو مجرموں کے لیے خوف کی علامت تھا

نورین اسلم کا کہنا ہے کہ چوہدری اسلم نے بہت سارے آپریشنز کیے، جب گینگ وار آپریشن چل رہا تھا تو ان کو کئی بار کہاکہ اب بس کردیں۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ 20 فیصد کام رہ چکا ہے بس وہ ختم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں چوہدری اسلم کے کردار کو صرف لیاری آپریشن تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ انسدادِ دہشتگردی میں ان کی خدمات کو نظر انداز کیا گیا۔ چوہدری اسلم کے کیریئر کو کسی ایک آپریشن تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘