وزیراعظم آزاد کشمیر نے سید عزادار حسین کاظمی کو سیاسی معاون مقرر کردیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے تجربہ کار سیاسی رہنما سید عزادار حسین کاظمی کو اپنا سیاسی معاون مقرر کردیا۔

سید عزادار حسین کاظمی کو کھیل، ثقافت اور امورِ نوجوانان کے شعبوں میں کلیدی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ان کی تقرری پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی اور سیاسی حلقوں نے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سید عزادار حسین کاظمی وسیع سیاسی و انتظامی تجربے کے حامل ہیں۔

انہوں نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان کے دور میں پولیٹیکل سیکریٹری اور سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے دور میں میڈیا ایڈوائزر کے طور پر فرائض انجام دیے۔

علاوہ ازیں وہ اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں۔

تقرری کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ حکومتی ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی اور نوجوانوں، کھیل اور ثقافت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز