بھارت میں لڑکی کا حجاب کھینچنے والا نتیش کمار عمران خان کا فیورٹ تھا، طلعت حسین

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی طلعت حسین نے بھارتی ریاست بہار میں خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کو گھٹیا حرکت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بچی کا حجاب خود اتارنے کی کوشش کی ہے، یہ بہت گھٹیا حرکت تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

طلعت حسین نے کہا کہ بھارت کے اندرونی بہت مسائل ہیں، بہار کا وزیراعلیٰ بھی عمران خان کا بہت فیورٹ تھا، عمران خان ورلڈ اکنامک فورم پر کہتے تھے کہ ہم نے بھی نتیش کمار جیسے پراجیکٹ لانچ کرنے ہیں تو یہ ہے وہ پراجیکٹ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ورلڈ اسٹیج پر ہو رہا ہے، انڈیا کی یہ حالت ہوچکی ہے، ہم ہمیشہ سے کہتے ہیں کہ انڈیا میں گاندھی کے قتل سے لے کر نتیش کمار کی ثقافتی دہشتگردی کے واقعے تک انڈیا کا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر بھارتی دیوبندی علما کی سخت تنقید، مودی سے فوری ایکشن کا مطالبہ

کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور اس موقع پر نتیش کمار نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جو نہ صرف بدتمیزی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ