اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان میں بیٹھے ہیں، انصار عباسی کا بھارت میں خاتون کا حجاب کھینچنے پر ردعمل

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھارتی ریاست بہار میں مسلمان خاتون کا حجاب کھینچے جانے کے واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان میں بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں لڑکی کا حجاب کھینچنے والا نتیش کمار عمران خان کا فیورٹ تھا، طلعت حسین

ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتی ریاست بہار میں ایک پردہ کرنے والی مسلمان خاتون کا حجاب اتارنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ہندوتوا نظریات کا بھارت میں غلبہ ہے، اور ہندوستان کے مسلمانوں پر سب سے زیادہ ظلم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان میں بیٹھے ہیں اور ہمارا اپنا ایک ملک ہے۔

’ہمیں اس طرح کے واقعات باربار یاد دلاتے ہیں کہ دو قومی نظریہ اس وقت بھی ٹھیک تھا اور اب بھی ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی۔

کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور اس موقع پر نتیش کمار نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جو نہ صرف بدتمیزی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

عثمان طارق نے کیمرون گرین کو ’روتے بچے‘ سے تشبیہ کیوں دی؟

’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘، جسٹس محمد علی مظہر نے بھٹو کی پھانسی کو غیر منصفانہ قرار دیدیا

دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘