بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اتارنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر بھارتی دیوبندی علما کی سخت تنقید، مودی سے فوری ایکشن کا مطالبہ
کانگریس نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ کا یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایک خاتون ڈاکٹر اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں اور اس موقع پر نتیش کمار نے ان کا حجاب اتارنے کی کوشش کی جو نہ صرف بدتمیزی بلکہ ناقابلِ معافی عمل ہے۔
کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔













