بہار کے وزیراعلیٰ کی جانب سے نقاب کھینچنے کا واقعہ، مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نوکری نہ لینے کا فیصلہ

بدھ 17 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک گریجویشن تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹر نصرت پروین کا نقاب ہٹانے کے واقعے پر بحث جاری ہے، اور اب خاتون ڈاکٹر نے نوکری نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نصرت کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا، وہ ان کے لیے بے عزتی کے مترادف تھا۔

یہ بھی پڑھیے: حجاب تنازع: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف لکھنؤ میں مقدمے کی درخواست دائر

میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت اپنے بڑے بھائی کے پاس کولکتہ چلی گئی ہیں۔ ان کے بھائی نے کہا کہ وہ انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کسی اور کی غلطی ہے اور ڈاکٹر نصرت کو تکلیف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔

نصرت کو 20 دسمبر کو میڈیکل سروس میں شامل ہونا تھا۔ ان کا خاندان ابھی بھی انہیں اپنا فیصلہ بدلنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

نصرت نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وزیراعلیٰ نے جان بوجھ کر ایسا کیا، لیکن جو کچھ وہاں ہوا مجھے پسند نہیں آیا۔ وہاں بہت لوگ موجود تھے، کچھ ہنس رہے تھے۔ ایک لڑکی ہونے کے ناطے یہ میرے لیے ذلت کی بات تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے خاتون کا حجاب کھینچنے کا واقعہ، پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

اس واقعے پر اپوزیشن جماعتیں سخت نکتہ چینی کر رہی ہیں۔ کانگریس، راشٹریہ جنتا دل، سماج وادی پارٹی اور جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے نیتیش کمار کی حرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ نتیش کمار کی یہ حرکت ناقابل قبول ہے اور کسی بھی طرح جائز نہیں ٹھہرائی جا سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم