لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیاری کا وہ مقام جہاں لیاری گینگ وار کا اہم نام وجود میں آیا، والدین نے اس کے لیے عبدالرحمان کے نام کا انتخاب کیا۔ بڑا ہوا تو سردار عبدالرحمان بلوچ کہلانے لگا، اور جرائم کی دنیا نے اسے رحمان ڈکیت کا نام دیا اور یہی نام اس کی شناخت بن گیا۔

لیاری کے اس کردار کو پہچاننے کے لیے آپ کو لیاری جانا پڑے گا جہاں رحمان ڈکیت کو تو کوئی نہیں جانتا البتہ خان بھائی اور سردار عبدالرحمان بلوچ کو سب جانتے ہیں۔ کیوں کہ یہ ان کے لیے ایک مسیحا کا مقام رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: لیاری کا گینگسٹر رحمان ڈکیت جس نے اپنی ماں کو بھی نہیں بخشا

سردار حاجی داد محمد عرف دادل جو رحمان کے دادا تھے، انہی کے نام سے ایک چوک ہے اور ساتھ ہی وہ گھر جہاں رحمان کی پیدائش ہوئی اس پر بھی حاجی داد محمد کا کتبہ لگا ہوا ہے۔

اس گھر کی بیرونی دیوار بہت رنگین ہے جو شاید یہاں رہنے والوں کا مزاج بتا رہی ہے۔

اس گھر کے بالکل سامنے ایک کمیونٹی سینٹر ہے جہاں داخل ہوتے ہی ایک ہال آتا ہے جس کے بارے میں علاقہ مکین کہتے ہیں کہ یہ بچوں کی لائبریری تھی۔

اس ہال سے ایک دروازہ کھلے لان کی جانب کھلتا ہے جو نا صرف خوبصورتی سے بنایا گیا ہے بلکہ یہاں موجود مختلف پرندے آپ کا استقبال کرتے مظر آئیں گے، سبزے اور مختلف پودے اس مقام کے سنہرے دور یا تلخ تاریخ کے گواہ ہیں۔

عبدالرحمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس مقام پر بیٹھتا تھا اور لوگوں کے مسائل نا صرف سنتا تھا بلکہ انہیں حل بھی کرتا تھا، اس مقام سے جڑا ایک اسکول ہے اور تھورا پیچھے بلند و بالا مدرسے کی امارت ہے جو رحمان کی بہت ساری نشانیوں میں سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: لیاری گینگ وار کی وہ فلمی لڑائی جو بچوں سے شروع ہو کر پورے خاندان کو ختم کر گئی

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان نے تعلیم، کھیل اور صحت کے لیے بہت کام کیا تھا۔ مزید جانیے وقاص خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp