اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور انہیں جج کے عہدے کے اہل قرار نہ دینے کا حکم جاری کیا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ نے سنایا۔

مزید پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائرایجوکیشن سے ڈگری ریکارڈ طلب کرلیا

عدالت نے مؤقف اختیار کیا کہ طارق جہانگیری نے جج کے طور پر تعیناتی کے وقت درست ایل ایل بی ڈگری حاصل نہیں کی تھی، جبکہ رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے عدالت کو بتایا کہ طارق محمود نے جعلی انرولمنٹ نمبر کے ذریعے ایل ایل بی کا امتحان دیا اور ایگزامنر کو دھمکیاں دینے پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کیا جائے اور آئندہ اس عہدے پر کام کرنے کا حق نہیں۔

درخواست گزار میاں داؤد نے عدالت میں حلف اٹھا کر کہا کہ جسٹس جہانگیری کی ڈگری اور انرولمنٹ فارم دونوں بوگس تھے۔

عدالت میں پیش رجسٹرار کراچی یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ طارق جہانگیری نے ایل ایل بی پارٹ ون میں ولد محمد اکرم اور پارٹ ٹو میں ولد قاضی محمداکرم کے نام سے امتحان دیا۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل کردیا

اس موقع پر جسٹس طارق جہانگیری خود پیش نہیں ہوئے، جبکہ ان کی جانب سے وکلا اکرم شیخ اور صلاح الدین پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی معطل ہے اور آرٹیکل 10-A کے تحت انہیں شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو دلائل کا موقع دیا جائے گا، موقع ہی موقع ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان میں عدلیہ کی شفافیت اور ججوں کے تعلیمی معیار کی جانچ کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں