پی ٹی آئی کے سابق وزیر کا بیرون ملک فرار ہونے والے رہنماؤں سے شکوہ

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کے پر تشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں یا پھر اس مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ بیرون ملک چلے جانے والوں میں زلفی بخاری، شہباز گِل اور پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی سرفہرست ہیں۔

مشکل وقت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو اکیلا چھوڑ کر بیرون ملک جانے والوں کو اپنی ہی جماعت کے حامیوں اور رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ مروت نے بھی سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ افسوس تو یہی ہے کہ باہر ملکوں میں بسنے اور دوہری شہریت رکھنے والے زمین تنگ ہونے پر بیرونی ٹھکانوں کے وارث ہی میرے غریب کو ایسے انقلاب پر اکسا گئے جو اس کا وہ ایک مٹی کا گھر بھی اجاڑ گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہے کوئی پوچھنے والا ان غریب، بے بس ورکروں کا جو جیلیوں میں پڑے ہیں؟ جو شہید ہوئے، ان کے لیے امریکا سے فنڈ ریزنگ! اور جو جیلوں میں زندہ پڑے ہیں، ان سے لاتعلقی کا اظہار؟ ہے نہ عجیب بات؟ یعنی جو گواہ بن سکتے ہیں وہ اپنے نہیں اور جو نہیں بن سکتے وہ اپنے ہیں۔ مطلب انے والے وقت میں بھی جو جان دے گا، اس کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سب کے باوجود کچھ  بے وقوف لوگ ابھی تک خواب غفلت میں سو رہے ہیں۔

ذکیہ الیاس خٹک کہتی ہیں کہ ہم تو بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ایلیٹ کلاس کیسے غریبوں کے حقوق، انسانیت، بے روزگاری اور بھوک کی بات کر سکتی ہے۔ یہ ویسے ہی ایلیٹ ہیں اور عوام پر حکمرانی بھی کرتے ہیں۔ اصل مجرم تو یہ ہیں۔

https://twitter.com/zakiailyas2/status/1661291195161518080?s=20

جہاں چند صارفین نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے گلے شکوے کیے وہیں سابق صوبائی وزیر پر تنقید بھی کی۔ کچھ کا کہنا تھا کہ آپ خود دوہری شہریت رکھتے ہیں اور امریکا میں رہتے ہیں اس کے باوجو تنقید کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث اپنے ہی ورکرز سے اظہار لا تعلقی اختیار کر لی تھی اور کہا تھا کہ کہ میں نے اپنے ورکرز کو کبھی تشدد پر نہیں اکسایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp