بلوچستان: مقامی قبائل کا قیام امن کے لیے فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین، ساتھ دینے کا اعلان

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں مقامی قبائل نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی امن کے قیام اور اس کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: 2025 میں 78 ہزار آپریشنز کے دوران 700 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

ضلع نصیر آباد میں ایف سی نارتھ کے زیراہتمام ہونے والے گرینڈ جرگے میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی، آئی جی پولیس، کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

جرگے کے دوران علاقے کی سلامتی، ہم آہنگی، قبائلی روابط اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مقامی قبائل نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی امن کے قیام اور اس کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

گورنر بلوچستان نے عمائدین سے خطاب میں کہاکہ قبائلی عوام ہمیشہ سے ریاستی اداروں کے مضبوط شراکت دار رہے ہیں اور امن کے تسلسل، ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ پاک فوج اور فرنٹیئر کور خطے میں پائیدار امن، سماجی استحکام اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گی، اور علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے۔

کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار امن و اتحاد پر ہے، عوام کو دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا اور وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: اس سال بلوچستان میں اب تک 500 سے زیادہ دہشتگرد مارے جا چکے، سرفراز بگٹی

جرگے کے اختتام پر تمام قبائلی عمائدین نے حکومت بلوچستان، پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے امن قائم رکھنے، خاص طور پر کوہان سروے پراجیکٹ اور این 65 کی سیکیورٹی کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ علاقائی امن، سماجی اتحاد اور ترقی کے عمل میں ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟