بولیویا میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کا دنیا کا سب سے بڑا مقام دریافت

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وسطی بولیویا کے توروتورو نیشنل پارک میں واقع کاریراس پامپا کے مقام پر سائنسدانوں نے دنیا میں ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات کا سب سے بڑا مقام دریافت کرلیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہاں گوشت خور ڈائنوساروں کے 16 ہزار 600 سے زائد قدموں کے نشانات ملے ہیں، جو قریباً 6 کروڑ 60 لاکھ سال پرانے ہیں۔ یہ نشانات 2 ٹانگوں پر چلنے والے ڈائنوساروں (تھیروپوڈز) کے ہیں، جن میں چلنے، دوڑنے اور حتیٰ کہ پانی میں تیرنے کے شواہد بھی شامل ہیں۔

یہ تحقیق بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے 6 سالہ محنت کے بعد مکمل کی اور اسے معروف سائنسی جریدے (PLOS One) میں شائع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راجستھان میں ڈائنوسار سے متعلق پانچویں بڑی دریافت، سائنسی تصدیق کیسے ہوگی؟

محققین نے بتایا کہ اس مقام پر 1,321 مکمل راستے، سینکڑوں الگ الگ قدموں کے نشان، دُم گھسیٹنے کے آثار اور 1,378 تیراکی کے نشانات دریافت ہوئے ہیں۔ یہ تمام آثار ایک ہی فوسل سطح پر نو منسلک حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں، جو قریباً ایک فٹبال میدان کے برابر رقبے پر محیط ہیں۔

نشانات کے سائز میں نمایاں فرق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہاں مختلف اقسام کے ڈائنوسار آئے، جن میں کچھ 33 فٹ لمبے تھے جبکہ بعض جدید مرغی جتنے چھوٹے بھی تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ علاقہ مستقل رہائش نہیں بلکہ ایک قدیم جھیل کے کنارے واقع قدرتی گزرگاہ تھا، جو ممکنہ طور پر آج کے جنوبی پیرو اور شمال مغربی ارجنٹینا کو آپس میں ملاتا تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کے فوسلز کے برعکس، قدموں کے نشانات ڈائنوساروں کے روزمرہ رویّے، رفتار، رُکنے، مڑنے اور پانی میں حرکت جیسے پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈائنوسار کے رشتے دار دیوہیکل پرندوں سے متعلق دلچسپ حقائق دریافت

اس مقام پر ابتدائی پرندوں کے قدموں کے نشان بھی ملے ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ علاقہ کسی زمانے میں ایک متحرک اور متنوع ماحولیاتی نظام کا حصہ تھا۔

بولیویا پہلے ہی ’کال اورکو‘ کے مقام پر قریباً 12 ہزار ڈائنوسار نشانات کی وجہ سے مشہور ہے، اور اب ’کاریراس پامپا‘ کی دریافت نے ملک کو ڈائنوسار تحقیق کے عالمی نقشے پر مزید نمایاں کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این اے 130 کا انتخابی تنازع ختم، نواز شریف کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست خارج

کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟