کراچی: آج  جماعتِ اسلامی دھرنے کیوں دینے جارہی ہے؟

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعتِ اسلامی نے شہر بھر میں ہیوی ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہوئی اموات، ای چالان کے نظام اور حکومتی بے حسی کے خلاف آج کراچی کے متعدد اہم مقامات پر احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

جماعتِ اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، شہر کی بڑی اور مرکزی شاہراہوں سمیت اہم عوامی مقامات پر شام 5 بجے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

منعم ظفر خان کا شاہراہِ قائدین پر خطاب

امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نورانی کباب ہاؤس چورنگی، شاہراہِ قائدین پر مرکزی احتجاجی دھرنے سے خطاب کریں گے۔

کراچی کے اہم مقامات پر دھرنے

اعلامیے کے مطابق جن مقامات پر بھی احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے، ان میں  اسٹارگیٹ، شاہراہِ فیصل، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، داؤد چورنگی، کورنگی کراسنگ، تبت سینٹر، موسمیات، پاور ہاؤس چورنگی، حب ریور روڈ، پراچہ چوک، شیر شاہ، حیدری، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد نمبر 10، سہراب گوٹھ اور  اورنگی ٹاؤن نمبر 5 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے

احتجاجی تحریک کا پس منظر

واضح رہے کہ چند روز قبل امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ نظام، شہری مسائل اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کراچی میں آج کے دھرنے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ جب تک شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظام کی اصلاح کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘