بگ بیش لیگ، آسٹریلوی بلے باز نے بابراعظم کی فارم میں واپسی کی پیشگوئی کردی

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی بلے باز جوش فلپ نے بگ بیش لیگ میں بابراعظم کی فارم میں واپسی کی پیشگوئی کردی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جوش فلپ نے بابراعظم کو کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل آسٹریلوی کنڈیشنز کے باوجود جلد اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں گے، بابراعظم کے پاس وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک عالمی معیار کے کھلاڑی میں ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، بابر اعظم کی دوسرے میچ میں بھی مایوس کن کارکردگی، شائقین کی تنقید

جوش فلپ نے امید ظاہر کی کہ بابراعظم بگ بیش لیگ کے جاری سیزن میں اپنی ردھم حاصل کر لیں گے، جس کا فائدہ نہ صرف سڈنی سکسزرز کو ہوگا بلکہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل یہ بابراعظم کے لیے بھی انتہائی اہم ہوگا۔

آسٹریلوی بلے باز کا کہنا تھا کہ بابراعظم جیسے بڑے کھلاڑی مشکل حالات میں خود کو ڈھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ جلد ہی بی بی ایل میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی مایوس کن شروعات، 2 نو بالز پھینکنے پر بولنگ اٹیک سے ہٹا دیا گیا

جوش فلپ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ جاری سیزن میں بابراعظم کے ساتھ مل کر سڈنی سکسزرز کے لیے مضبوط شراکت قائم کریں گے، جو ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان