’ملک کو بربادی سے نکالنے کے لیے‘ محمود خان اچکزئی کا اعلان، معافی تلافی پر بھی زور

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملک کو ’موجودہ بحران‘ سے نکالنے کے لیے جمہوری مکالمے، مفاہمت اور باہمی معافی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جو ترمیم پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے لیے ہوگی، اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد میں اپوزیشن کی 2 روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو معاف کریں اور آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں، ہم سب مل کر ملک کو بربادی سے نکالیں، ہم جمہوری ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں اور معافی تلافی کا آغاز بھی ہم ہی کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی قائدین کو مل بیٹھ کر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے تاکہ قومی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قائدین اور خاندانوں کی ملاقاتیں ان کا بنیادی حق ہیں جو ان کو دیا جانا چاہیے۔

محمود خان اچکزئی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن ملک کو درپیش سنگین حالات سے نکالنے کے لیے ہر سطح پر مکالمے کے لیے تیار ہے۔

عمران خان کی رہائی کا راستہ نکلے گا، بیرسٹر گوہر

اس موقعے پر بیرسٹر گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ امید رکھتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے آئین اور قانون کے دائرے میں کوئی راستہ نکلے گا۔

مزید پڑھیے: قومی اسمبلی: اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے عوام میں مایوسی بڑھتی ہے۔

فریقین مل بیٹھ کر خوداحتسابی کریں، جنید اکبر

پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے بھی مفاہمت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو مل بیٹھ کر خود احتسابی کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ملکی بحران کا حل حکومت کی رخصتی میں ہے، محمود خان اچکزئی

ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی اصلاح کریں، ہم اپنی اصلاح کرتے ہیں، آئیے آج سے ایک نئی شروعات کریں تاکہ آگے بڑھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم