انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح: بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ سرفراز احمد کو دے دیا

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو سراہا ہے، اور جیت کا کریڈیٹ ٹیم کے مینیجر اور مینٹور سرفراز احمد کے نام کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں کامیابی حاصل کی اور ٹرافی جیت لی۔

بابر اعظم نے ٹیم کے مینیجر اور مینٹور سرفراز احمد کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ٹیم کی کامیابی کا کریڈٹ سرفراز احمد کے تجربے اور رہنمائی کو جاتا ہے، جنہوں نے ٹیم کو صحیح سمت میں رہنمائی دی اور فتح کے راستے ہموار کیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب ضروری ہے کہ یہ ٹیم اپنے جوش اور محنت کو برقرار رکھے اور آئندہ بھی پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلتی رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، اور یہ پاکستان کی دوسری بار انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کی کامیابی ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارت نے 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

ماضی میں پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ، انڈر 19ورلڈکپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ جیت چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ’سرفراز دھوکہ نہیں دے گا‘، انڈر 19 ایشیا کپ میں جیت پر سابق کپتان کو بھی خراج تحسین

واضح رہے کہ پی سی بی نے رواں ماہ ہی سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر19 ٹیم کا مینیجر اور مینٹو ر مقرر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں غیر مسلم تارکینِ وطن رمضان کیسے گزاریں؟

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟