سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی، افغان ڈپٹی ہیڈ مشن دفتر خارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ حوالے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: تہران: افغانستان پر علاقائی ممالک کی اہم بیٹھک، پاکستان نے دہشتگردی کا تدارک ناگزیر قرار دے دیا
’ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسداد دہشتگردی کی یہ مہم جاری رہےگی۔‘














