معروف پاکستانی اداکار تحسین وجاہت چشتی نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور گوہر ممتاز کے پہلے آڈیشن انہوں نے لیے تھے۔
تحسین وجاہت چشتی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے عاطف اسلم کے پہلے آڈیشن پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے عاطف اسلم اور گوہر ممتاز کے آڈیشن لیے اور یہ میں ریکارڈ پر کہہ رہا ہوں۔ وہ اس وقت PICS کالج میں پڑھ رہے تھے۔ میری پھپھو کے بیٹے اس وقت ایک مشہور گلوکار تھے کیونکہ انہوں نے شان شاہد کی فلموں کے لیے گایا تھا۔ PICS کالج نے انہیں ایک سنگنگ کمپٹیشن کی خفیہ طور پر جج کرنے کے لیے مدعو کیا اور انہوں نے مجھے جج کے طور پر ریفر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ PICS نے مجھے لڑکوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے مدعو کیا اور گوہر نے مجھے شارٹ لسٹنگ ایونٹ کے لیے گھر سے لیا۔ عاطف اسلم آڈیشن شروع ہونے سے پہلے میرے پاس آئے ان کو فلو تھا۔ وہ مجھ سے کہنے لگے ’سر مجھے فلو ہے لیکن میں گا سکتا ہوں میری آواز ٹھیک ہے براہ کرم فلو کو نظرانداز کریں‘ میں نے کہا ٹھیک ہے۔
میں نے عاطف اسلم کو منتخب کیا اور انہوں نے ہاتھ سے ہاتھ کیا گیا گایا جو اصل میں سونو نگم کے ذریعے گایا گیا ایک پاکستانی گانا ہے حالانکہ بعد میں ایک پاکستانی گلوکار زین نے دعویٰ کیا کہ یہ گانا انہوں نے گایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟
واضح رہے کہ تحسین وجاہت ایک ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکار، ماڈل اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ہیں جنہوں نے ہٹ ڈرامہ سیریل فیری ٹیل کے ذریعے شہرت حاصل کی جس میں انہوں نے جلال پاشا کا کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ’میم سے محبت‘ اور میری بہوئیں میں بھی کردار ادا کیا۔ ناظرین ان کی اداکاری اور کام کرنے کے اسٹائل کو بے حد پسند کررہے ہیں۔ تحسین وجاہت متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات میں نظر آ چکے ہیں۔ وہ این سی اے گریجویٹ ہیں اور کئی سالوں سے تھیٹر میں اداکاری کر رہے ہیں۔














