ویڈیو: پاکستان آئیڈل میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مایوس کن پرفارمنس

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف کلاسیکل اور غزل گلوکار راحت فتح علی خان جو دنیا بھر میں اپنی آواز کے لیے مشہور ہیں اس وقت میوزیکل رئیلٹی شو پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر شامل ہیں۔ اس ہفتے نشر ہونے والی قسط میں ان کے بیٹے شاہ زمان فتح علی خان نے ایک خاص پرفارمنس پیش کی جس میں انہوں نے نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’کسے دا یار نہ وچھڑے‘ کو گایا  لیکن مداحوں کو ان کی آواز ایک آنکھ نہ بھائی۔ جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید

کچھ صارفین نے کہا کہ وہ تیز رفتاری سے گا رہے ہیں جس سے گانے کا اثر کم ہو گیا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’وہ صرف راحت فتح علی خان کا بیٹا اور نصرت فتح علی خان کا پوتا ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔‘ بعض نے کہا کہ بیکنگ وکلسٹ کی پرفارمنس بھی ان سے زیادہ متاثر کن تھی۔

ایک اور فین نے کہا کہ معاف کریں لیکن یہ بالکل بھی اچھی پرفارمنس نہیں تھی، انہیں ابھی محنت کی ضرورت ہے۔ تاہم کچھ دیگر صارفین نے ان کی پرفارمنس کے حق میں رائے دی لیکن زیادہ تر تبصرے تنقیدی نوعیت کے تھے اور صارفین نے ان کی مزید تربیت اور تجربے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ زمان کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب صارفین نے ان کا موازنہ چاہت فتح علی خان سے کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ توبہ توبہ اتنی بے سُری آواز اور اتنا برا انداز ہے۔ یہ لڑکا فتح علی خان گھرانے کا نام بدنام کرے گا۔ جبکہ کئی صارفین نے راحت فتح علی خان کو مشورہ دیا کہ اپنے صاحبزادے سے کسی ٹرک کے اڈے پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا کام کرائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کا 4 ممالک کے طلبا کے لیے اسٹڈی ویزے بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کا فیصلہ، حتمی اعلان جلد متوقع

حمداللہ فطرت کے بے بنیاد دعوے، طالبان کی مبالغہ آمیز ہلاکتیں اور جعلی مظلومیت بے نقاب

’وعدہ صادق 4’ کے پہلے 2 دنوں میں 650 امریکی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

پاکستان کا افغان طالبان کو منہ توڑ جواب، بگرام ایئربیس پر کامیاب فضائی حملہ

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟