آزادکشمیر، سابق وزیر دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے رکن اسمبلی سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان انہوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی موجودگی میں کیا۔

سردار میر اکبر خان نے 2016 کے عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم 2021 کے انتخابات سے قبل وہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ اب وہ دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپس آ گئے ہیں۔

سردار میر اکبر کا مقابلہ اب پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار ضیاالقمر سے ہوگا، جو سابق سینئر وزیر سردار قمرالزمان کے فرزند ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سردار میر اکبر نے 2021 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان کو شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟