پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کر گئے۔ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم بسم اللہ خان کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ قلعہ عبداللہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہو چکے تھے۔
بسم اللہ خان کاکڑ کا شمار بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے فعال اور متحرک رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صوبے میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں ان کا اہم اور مرکزی کردار رہا۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔














