ماؤنٹ ایورسٹ پر کوڑے کے انبار، نیپال نے صفائی کے لیے 5 سالہ منصوبہ بنا لیا

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بڑھتے ہوئے کچرے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نیپال نے ایک جامع 5 سالہ صفائی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

یہ منصوبہ 2025 سے 2029 تک نافذ العمل رہے گا اور اس کا مقصد پہاڑوں کو صاف رکھنا اور کوہ پیمائی کو محفوظ بنانا ہے۔

منصوبہ وزارتِ ثقافت، سیاحت اور شہری ہوا بازی نے تیار کیا ہے، جسے ماؤنٹ ایورسٹ کے ’کوڑے دان‘بنتے جانے پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد ترتیب دیا گیا۔

ایک جاپانی کوہ پیما کین نوگوچی کا کہنا ہے کہ روانگی سے پہلے میں ٹی وی پر ایورسٹ کی خوبصورت تصاویر دیکھتا تھا، مگر جب وہاں پہنچا تو ہر طرف کچرا بکھرا ہوا تھا۔

ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کا 5 سالہ منصوبہ، اہم اہم نکات کیا ہیں؟

5 سالہ ایورسٹ کلیننگ ایکشن پلان کے تحت ہر کوہ پیمائی ٹیم کے لیے روانگی سے قبل صفائی سے متعلق بریفنگ لازمی ہوگی۔ کیمپ ٹو پر عارضی ویسٹ کلیکشن سینٹر قائم کیا جائے گا۔ ہر کوہ پیما اور ٹیم کو بالائی کیمپوں سے کم از کم مقررہ مقدار میں کچرا واپس لانا ہوگا۔ رسیوں (Ropeways) اور ڈرونز کے ذریعے بیس کیمپ سے اوپر کے علاقوں سے کچرا اکٹھا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ پہاڑوں پر انسانی باقیات کی نشاندہی کے لیے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم آزمایا جائے گا۔

کوہ پیماؤں کی تعداد محدود کرنے پر غور

منصوبے میں ایورسٹ پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں کی تعداد محدود کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ حالیہ برسوں میں ایورسٹ پر ’ٹریفک جام‘ جیسے مناظر سامنے آئے، جہاں ایک ہی وقت میں بڑی تعداد میں لوگ چڑھائی کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ماؤنٹ ایورسٹ پر ربع صدی سے کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرنے والے ’گرین بوٹس‘ کی حقیقت کیا ہے؟

حکام کے مطابق موسمی حالات، پہاڑ کی قدرتی صلاحیت اور رش کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوہ پیماؤں کی تعداد اور اوقات کا تعین کیا جائے گا۔

ایورسٹ بیس کیمپ کی منتقلی پر بھی غور

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر ہیمل گوتم نے بتایا کہ حکومت اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ آیا ایورسٹ بیس کیمپ کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے یا نہیں، کیونکہ موجودہ بیس کیمپ حد سے زیادہ بھرا ہوا اور نازک ہو چکا ہے۔

ایورسٹ پر کچرے کا سنگین مسئلہ

ایورسٹ پر برسوں سے آکسیجن سلنڈر، پلاسٹک بوتلیں، رسیاں، کھانے کا فضلہ اور انسانی فضلہ جمع ہوتا جا رہا ہے۔ پلاسٹک خاص طور پر خطرناک ہے کیونکہ اسے گلنے میں 500 سال تک لگ سکتے ہیں۔ جلانے سے زہریلی گیسیں خارج ہوتی ہیں جبکہ دفنانے سے زمین آلودہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے نیپال کے 97 پہاڑ مفت سر کرنے کا موقع، ایورسٹ کی کوہ پیمائی مہنگی ہوگئی

2019 میں شروع ہونے والی ایورسٹ کلین اپ مہم کے دوران 10.8 ٹن کچرا جمع کیا گیا جبکہ 4 لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

اب تک نیپالی فوج 1 لاکھ 19 ہزار کلوگرام کچرا 12 لاشیں اور انسانی باقیات کے 4 سیٹ اکٹھے کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ نیپال دنیا کے 14 بلند ترین پہاڑوں میں سے 8 کا مسکن ہے، جو اسے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم ملک بناتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

ایپل ٹی وی کی نئی جاسوسی سیریز، بائیکاٹ کی مہم کیوں زور پکڑ رہی ہے؟

کیا آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کو شکست جادو ٹونے کی وجہ سے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی