بنگلہ دیش: اخبارات کے دفاتر پر حملوں میں ملوث مزید 9 ملزمان گرفتار

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے معروف قومی اخبارات پروتھوم آلو اور دی ڈیلی اسٹار کے دفاتر پر حالیہ حملوں کے سلسلے میں کم از کم 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ڈھاکا اور ملک کے دیگر علاقوں میں مشترکہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔ اب تک جن 7 ملزمان کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے، ان میں محمد کاشم فاروق، محمد سعید الرحمان، راکب حسین، محمد نعیم، فیصل احمد پرنتو، محمد سہیل رانا اور محمد شفیق الاسلام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ اور ڈیٹیکٹیو برانچ نے مزید 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

31 مشتبہ افراد کی نشاندہی

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے اتوار کے روز چیف ایڈوائزر محمد یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو فوٹیج کے تجزیے کے بعد اب تک 31 مشتبہ افراد کی ابتدائی شناخت ہو چکی ہے، جو ان حملوں میں ملوث پائے گئے۔

حکام نے یہ بھی بتایا کہ چٹاگانگ میں بھارت کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب بدامنی پھیلانے کی کوشش میں ملوث تین افراد کی بھی ویڈیو شواہد کی بنیاد پر شناخت کر لی گئی ہے۔

ملزمان کی تفصیلات

تحقیقات کے مطابق کاشم فاروق بوگورا کی ایک دینی درسگاہ کے سابق طالب علم ہیں اور اس وقت ڈھاکا کے محمد پور علاقے میں مقیم ہیں۔ سعید الرحمان کا تعلق فریدپور ضلع کے بھانگا علاقے سے ہے۔

راکب حسین، ضلع شیرپور کے رہائشی، ویڈیو فوٹیج میں اخباری دفاتر میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی میں سرگرم نظر آئے، جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی اشتعال انگیز پوسٹس کیں۔

محمد نعیم کو کوملا ضلع سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 50 ہزار ٹکا برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 23 ہزار ٹکا لوٹے، جن میں سے کچھ رقم سے ٹی وی اور فریج خریدا گیا، جو بعد ازاں برآمد کر لیے گئے۔

محمد سہیل رانا پر منشیات سمیت 13 مقدمات درج ہیں۔ محمد شفیق الاسلام پر آتش زنی اور دیسی بم دھماکوں کے دو مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟