چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے رویے سے آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح: وزیراعظم کا ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
وزیراعظم کی جانب سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ کل پھر بھارتی کھلاڑی ہمارے کرکٹرز کو اشتعال دلاتے رہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاست اور کرکٹ کو الگ رکھنا چاہیے، لیکن بھارتی ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، جس کے بعد وطن واپسی پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
آج وزیراعظم نے ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کو ہمیشہ روایتی حریف شمار کیا جاتا ہے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہمیشہ ہائی وولٹیج ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ کے ہیرو سمیر منہاس کو بڑی خوشخبری سنادی
مئی کی پاکستان بھارت جنگ کے بعد چونکہ دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں، بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپورٹس مین اسپرٹ کو بھی نظر انداز کرتا ہے، اور کسی بھی میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا جاتا۔














