عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں، اسحاق ڈار کی ہدایت

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی قونصلر سروسز کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزارتِ خارجہ کے قونصلر امور کے شعبے کی ٹیم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو تفصیلی بریفنگ دی، جس میں عوام کو فراہم کی جانے والی تصدیق اور اپوسٹیل سروسز کی اہم خصوصیات اور ان کے ہموار طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے قونصلر سروسز ٹیم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ شفاف اور مؤثر تصدیقی عمل کو یقینی بنانا وزارتِ خارجہ کے مشن کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کو کم سے کم لاگت اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ اور وزارتِ خارجہ کے سینیئر حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ