اسپین میں آتشزدگی سے تباہ قصبے کے مکینوں کے نام کروڑوں یورو کی لاٹری نکل آئی

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کا قصبے ‘لا بانیزا’ جو کچھ عرصہ قبل ملک کی تاریخ کی بدترین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آکر خاکستر ہو گیا تھا، اب بڑی لاٹری نکلنے کے بعد خوشیوں کا مرکز ہے۔

اس تباہ کن آگ نے 55 ہزار ہیکٹر پر محیط جنگلات کو راکھ کر دیا تھا اور 3 قیمتی جانیں لینے کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا تھا۔ لیکن اب مشہورِ زمانہ ‘ایل گورڈو’ نامی کرسمس لاٹری نے یہاں کے 10 ہزار باشندوں پر کروڑوں یورو کی برسات کر دی ہے، جس سے اس اجڑے ہوئے علاقے کی تقدیر بدل گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا کی خاتون نے سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی

خوش قسمتی کا یہ سفر صرف ایک قصبے تک محدود نہیں رہا، بلکہ قریبی گاؤں ‘ویلب لینو’ کے مکینوں نے بھی یہی جیتنے والا نمبر خریدا تھا اور اب وہ بھی کروڑوں یورو کے انعامات کے حقدار بن چکے ہیں۔ یہ گاؤں بھی گزشتہ مارچ میں کان کنی کے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 5 مقامی محنت کش جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

لا بانیزا کے میئر جیویر کیریرا نے اس جیت کو ‘جذبات کا ایک حسین امتزاج’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک انتہائی کٹھن اور ہولناک سال کے بعد یہ انعام آسمان سے کسی تحفے کی طرح اترا ہے، جس کی اس مصیبت زدہ جگہ کو اشد ضرورت تھی۔

اسپین میں کرسمس لاٹری کی یہ روایت انتہائی منفرد ہے جہاں میڈرڈ کے ایک سکول کے بچے ایک مخصوص طرز پر گا کر جیتنے والے نمبروں کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سال لا بانیزا میں جیتنے والے نمبر کی 117 سیریز فروخت ہوئی تھیں، جس کا مطلب ہے کہ مجموعی طور پر 46 کروڑ 80 لاکھ یورو یہاں کے مکینوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ فی ٹکٹ 4 لاکھ یورو کا یہ انعام ان لوگوں کے لیے ایک بڑی ڈھارس ہے جنہوں نے چند ماہ پہلے سب کچھ کھو دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟

اس غیر معمولی جیت نے سپین میں رائج اس توہم پرستی کو بھی تقویت دی ہے کہ خوش قسمتی اکثر ان مقامات کا رخ کرتی ہے جہاں پہلے کوئی بڑا المیہ پیش آیا ہو۔ اس نظریے کے تحت لوگ اکثر ایسی جگہوں سے لاٹری خریدتے ہیں جو قدرتی آفات کا شکار رہی ہوں، اس امید پر کہ قدرت اب اپنی تلافی کرے گی۔

لا بانیزا اور ویلب لینو کے باسیوں کے لیے یہ توہم پرستی حقیقت بن کر سامنے آئی ہے، جہاں ایک سیاہ سال کے خاتمے پر قسمت بالآخر ان پر مسکرا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این اے 130 کا انتخابی تنازع ختم، نواز شریف کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست خارج

کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟