نک جوناس اور پریانکا چوپڑا کا پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراجِ عقیدت

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی وڈ کی مقبول جوڑی نک جوناس اور پریانکا چوپڑا نے پاکستان کی معروف اور لیجنڈ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ایک دل چھو لینے والی ویڈیو کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس ویڈیو نے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی موسیقی کے چرچے بھی دوبارہ شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیے: ثنا میر اور بھارتی انجم چوپڑا ایک ساتھ، ’کھیل میں نفرت پھیلانے والوں کے لیے یہ پیغام ہے‘

تفصیلات کے مطابق، نک جوناس نے پیر 22 دسمبر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر مگر جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے بھائی جو جوناس اور اہلیہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ نازیہ حسن کے شہرۂ آفاق گیت ‘آپ جیسا کوئی’ پر خوشگوار انداز میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

یہ گیت 1979 کی بھارتی فلم قربانی میں شامل تھا اور نازیہ حسن کی پہچان بن گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے بھرپور ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ نازیہ حسن کا گانا ہے جس نے برصغیر میں پوپ میوزک متعارف کی۔ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا، ‘یہ دراصل نازیہ حسن ہیں، ایک حقیقی آئیکون! شکریہ۔’

یہ بھی پڑھیے: معروف گلوکارہ نازیہ حسن اور زوہیب حسن کا بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا سے کیا تعلق تھا؟

ایک اور صارف کا کہنا تھا، پاکستانی موسیقی کبھی مایوس نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ نازیہ حسن کو ایشیائی پاپ میوزک کی بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ 13 اگست 2000 کو لندن میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، مگر ان کی موسیقی آج بھی دنیا بھر میں سنی اور پسند کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!