ثنا میر اور بھارتی انجم چوپڑا ایک ساتھ، ’کھیل میں نفرت پھیلانے والوں کے لیے یہ پیغام ہے‘

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران پاکستان کی سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک تبصرے پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں، وہ سابق بھارتی کرکٹر انجم چوپڑا کے ساتھ لائیو کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل

ثنا میر کو انجم چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کرتا دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ سیاست کا کھیل سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ذیشان قیوم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو نا کہیں، کھیل اور امن زندہ باد۔

فرید خان نے پاکستان اور بھارت کے کمنٹیٹرز کو ایک ساتھ دیکھ کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انجم چوپڑا اور ثنا میر کھیل کو سیاست سے دور رکھ رہی ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ثنا میر اور بھارت کی انجم چوپڑا کے درمیان کمنٹری بہت پسند آئی۔ اس میں نہ کوئی منفی بات تھی اور نہ زہر آلود رویہ۔ بس خالص کرکٹ کی گفتگو ہوئی جو مردوں کے ایشیا کپ میں بالکل نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ آکاش چوپڑا اور اُن کے ساتھیوں کو ان سے کچھ سیکھنا چاہیے۔

سید یحییٰ حسینی نے لکھا کہ کولمبو میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے کمنٹری باکس کے اندر، سابق کپتان انجم چوپڑا اور ثنا میر کو مسکراتے اور صرف کرکٹ کی بات کرتے دیکھا گیا۔ یہ ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو کھیل میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل سے سیاست کو دور رکھیں۔

واضح رہے کہ معاملہ اس وقت اٹھا جب ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے میچ کے دوران کمنٹری میں انہوں نے کھلاڑی نتالیہ پرویز کے آبائی علاقے کو ’آزاد کشمیر‘ کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

بحث مزید اس وقت بڑھی جب کرک انفو نے نتالیہ پرویز کے پروفائل میں ان کی جائے پیدائش ’پاکستان ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘ درج کر دیا، حالانکہ ابتدائی طور پر وہاں ’بندالہ، آزاد جموں و کشمیر‘ لکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے