مقبول ویڈیو گیم سیریز کال آف ڈیوٹی کے شریک خالق ونس زیمپیلا 55 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی تفصیلات کے مطابق ونس زیمپیلا ایک فراری میں سفر کر رہے تھے جس میں ایک اور شخص بھی موجود تھا۔ گاڑی سڑک سے پھسل کر کنکریٹ بیریئر سے ٹکرائی اور مکمل طور پر آگ پکڑ گئی۔ دونوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
🚨Footage of the accident in which Call of Duty creator Vince Zampella died.
The video shows a red Ferrari 296 GTS speeding out of a tunnel, skidding and crashing into a concrete barrier. After the impact, the sports car caught fire. Zampella and the passenger died at the scene. pic.twitter.com/InE6IOMf6O
— BiffBifford™ 🇺🇸 (@TBifford) December 23, 2025
کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر گاڑی سڑک سے ہٹ گئی اور حادثہ پیش آیا۔ اس وقت یہ واضح نہیں کہ زیمپیلا گاڑی چلا رہے تھے یا دوسرا شخص۔
ونس زیمپیلا نے 2003 میں جیسن ویسٹ اور گرانٹ کولیئر کے ساتھ کال آف ڈیوٹی تخلیق کی جو جزوی طور پر دوسری عالمی جنگ کے واقعات پر مبنی ہے۔ اس گیم نے 500 ملین سے زائد کاپی فروخت کیں اور ایکٹویژن کو دنیا کی سب سے منافع بخش گیم کمپنیوں میں شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوور اسپیڈنگ اور غفلت، اسلام آباد میں ایک اور ٹریفک حادثہ
زیمپیلا نے دیگر مشہور گیمز جیسے میڈل آف آنر، ٹائٹن فال اور اپیکس لیجنڈ کی تخلیق میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ گارڈین کی ویڈیو گیمز ایڈیٹر کیزا میکڈونلڈ نے کہا کہ زیمپیلا ہمیشہ کھلاڑی کے تجربے اور کھیل کے معیار کے لیے پرعزم رہے۔
2010 میں زیمپیلا اور جیسن ویسٹ کو ایکٹویژن سے فارغ کر دیا گیا اور بعد ازاں انہوں نے کمپنی کے ساتھ قانونی تنازع کو 2012 میں حل کر لیا۔ الیکٹرانک آرٹس میں زیمپیلا نے بیٹل فیلڈ 6 پر کام کیا جو کال آف ڈیوٹی کا براہ راست مقابل تصور کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد حادثہ: جج کے بیٹے کی رہائی کے باوجود کئی سوال برقرار
انفینیٹی وارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ زیمپیلا ہماری تاریخ میں ہمیشہ ایک خاص مقام رکھیں گے اور ان کی تخلیقات کی میراث ناقابل فراموش ہے۔













