اوور اسپیڈنگ اور غفلت، اسلام آباد میں ایک اور ٹریفک حادثہ

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ٹریفک حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں جہاں آئے روز تیز رفتاری، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

آج بھی اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم بعد میں سڑک کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کشادہ سڑکیں اور بہتر انفراسٹرکچر ہونے کے باوجود حادثات میں اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ احتیاط اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے بغیر حادثات کی روک تھام ممکن نہیں اس لیے اوور اسپیڈ سے اجتناب کریں اور ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کلب روڈ پر حادثہ، کار سوار جاں بحق، 7 افراد زخمی

کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ اس ایریا میں اب ایکسیڈنٹ روز کا معمول بن گئے ہیں آخر اتنے حادثات کی وجہ کیا ہے؟ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ  ریڈ لائٹس کی خلاف ورزی پر ای چالان کے لیے کیمرے استعمال کیے جا رہے ہیں تو پھر اوور اسپیڈنگ پر نظر رکھنے کے لیے اسپیڈ کیمرے کیوں نہیں لگائے جاتے؟ اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیوں نہیں کیے جاتے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرینا چوک میں گاڑی نالے میں جا گری تھی اور اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے کم عمر بیٹے ابوذر کی مبینہ طور پر اوور اسپِیڈ لینڈ کروزر V8 چلانے سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں تھیں۔ جبکہ اپریل میں اسلام آباد کے کلب روڈ پر ٹریفک حادثے میں کار سوار جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!