’میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر باہر نہیں نکل سکتا‘، کرکٹر راشد خان کے کابل سے متعلق اہم انکشافات

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان کرکٹر راشد خان نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ انہوں نے سابق انگلینڈ کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کیا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر آزادانہ طور پر نہیں چل سکتے اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف کار پر انحصار کرتے ہیں۔

پیٹرسن نے راشد سے پوچھا کہ کیا وہ کابل کی سڑکوں پر بغیر کسی تحفظ کے چل سکتے ہیں جس پر اسپنر نے جواب دیا ’میں افغانستان میں سڑک پر نہیں چل سکتا۔ میرے پاس بلٹ پروف کار ہے‘۔

پیٹرسن نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ’کابل میں آپ کے پاس بلٹ پروف کار ہے؟ کیوں؟‘ راشد خان نے وضاحت کی ’یہ حفاظت کے لیے ہے۔ آپ نہیں چاہتے کہ غلط وقت پر غلط جگہ پر ہوں۔ افغانستان میں یہ معمول کی بات ہے۔ ہر کسی کے پاس ہوتا ہے‘۔

راشد خان کے مطابق یہ کار کسی عیش و آرام یا حیثیت کی علامت نہیں بلکہ ان کی ذاتی حفاظت کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں سیاسی اور سماجی عدم استحکام عام ہے محفوظ رہنا ایک ضروری اقدام ہے۔

راشد خان نے کہا کہ ان کے لیے یہ حفاظتی اقدامات معمول کی بات ہیں اور باوجود محدود آزادی کے وہ افغانستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟