بدلتے سیکیورٹی منظرنامے میں ملک کو ہمہ گیر چیلنجز کا سامنا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے آج نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں جاری نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے سول و عسکری شرکا کے پینلز کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے تقاضوں پر مبنی تعلیمی تجزیے پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر بدلتے عالمی نظام میں پاکستان کے سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے عالمی، علاقائی اور داخلی سیکیورٹی ماحول کی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کو ہمہ گیر اور مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ چیلنجز روایتی، غیر روایتی، انٹیلی جنس، سائبر، اطلاعاتی، عسکری اور معاشی سمیت متعدد شعبوں پر محیط ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جامع ملٹی ڈومین تیاری، مسلسل موافقت اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مخالف عناصر براہِ راست تصادم کے بجائے بالواسطہ اور مبہم حکمتِ عملی، بشمول پراکسیز کے استعمال کے ذریعے اندرونی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی قیادت کو ایسے کثیرالجہتی اور ادراکی چیلنجز کی بروقت شناخت، پیش بینی اور تدارک کی تربیت دی جانی چاہیے۔

انہوں نے غیر یقینی حالات میں واضح اور مضبوط فیصلہ سازی کو موجودہ متنازع اور پھیلے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں کامیابی کے لیے کلیدی وصف قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر اتفاق

فیلڈ مارشل نے اسٹریٹجک سوچ رکھنے والے ماہرین کی تیاری میں این ڈی یو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ عسکری تعلیم ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے، مقامی صلاحیتوں کے فروغ اور طویل المدتی قومی استحکام کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

اختتام پر فیلڈ مارشل نے پینلز کے تجزیے اور نتائج کی تعریف کی اور شرکا پر زور دیا کہ وہ دیانت، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے مستعد، لچکدار اور ثابت قدم رہیں۔

دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا این ڈی یو کے صدر نے پرتپاک استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟