پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاکہ ہے کہ عمران خان نے جو آخری پیغام سلمان صفدر کو دیا وہ یہ تھا کہ سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کریں، اس بیان کے بعد اگر کوئی کہے کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کرنی ہے تو وہ عمران خان کی پارٹی کا نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، علیمہ خان نے دھرنا دے دیا
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے پیغام سے یہ لوگ اتنے خوفزدہ ہو چکے ہیں کہ آئین اور قانون کو توڑ رہے ہیں۔
عمران خان نے جو آخری پیغام سلمان صفدر کو دیا وہ یہ تھا کہ تیاری پکڑیں سڑکوں پر نکلیں عمران خان کے اس بیان کے بعد اگر کوئی کہے کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کرنی ہے تو وہ عمران خان کی پارٹی کا نہیں ہو سکتا۔
علیمہ خان@Aleema_KhanPK #سٹریٹ_موومنٹ_کی_تیاری_پکڑیں pic.twitter.com/9E0xmF8x4g
— PTI (@PTIofficial) December 23, 2025
علیمہ خان نے کہاکہ ان لوگوں نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے، قوم دیکھ رہی ہے کہ ہمیں ہمارا حق لینے سے روکا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے خلاف علیمہ خان نے جیل کے قریب دھرنا دے دیا۔
منگل کو فیملی ارکان اور وکلا کی ملاقات کا دن ہوتا ہے، تاہم حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کررکھی ہے، اس سے قبل دو بار عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا دھرنا واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے ختم کرایا گیا۔
مزید پڑھیں: ’اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیاری کریں‘، عمران خان کی سزا کے بعد احتجاج کی کال
احتجاج کی کال دی جائے گی تو نمائندگی کون کرے گا؟ اس سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہاکہ یہ تو آپ پی ٹی آئی سے پوچھیں ہم تو یہاں اپنی ملاقات کے لیے بیٹھے ہیں۔














