وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات 8 سے 10 بجے کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آج رات 8 بجے سے 10 بجے تک سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اس دوران متبادل راستوں کے طور پر مارگلہ روڈ، کلب روڈ، مری روڈ اور اندرون شہر سروس روڈز کا استعمال کریں تاکہ سفر میں آسانی ہو۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت ضرور نکالیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی مدد کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے، اور کسی بھی رہنمائی کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔














