پولیس کی وردی کیوں پہنی؟ اداکارہ صبا قمر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ صبا قمر کے خلاف پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو بنانے پر قانونی کارروائی کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست شہری وسیم زوار کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صبا قمر نے ایک ویڈیو میں ایس پی کی وردی پہن کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کی وردی پہننا قانوناً ممنوع ہے اور اس اقدام سے پنجاب پولیس کے مورال اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر سے متعلق سب سچ کہا، مزید حقائق بھی سامنے لاؤں گا، لیگل نوٹس پر صحافی کا جواب

درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر پولیس کو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

سیشن عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد تھانہ پرانی انارکلی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت آئندہ سماعت پر پولیس رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں