پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے لیے کوششیں کرنے والے وزرا، حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کرنے والی ٹیم کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

نجکاری کے لیے کوششیں کرنے والے وزرا اور افسران کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری خیریت سے انجام کو پہنچی، ماضی میں اس حوالے سے کئی کوششیں ہوئیں لیکن کامیابی نہیں ملی، ہم نے ہمت نہیں ہاری اور وزارتوں کے ساتھ مشاورت اور تیاری کے بعد نجکاری کی تاریخ طے کی۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری مکمل، 135 ارب میں سے حکومت کو کتنی رقم ملے گی؟

وزیراعظم نے کہا کہ بولی کا انعقاد شفاف طریقے سے ہوا جسے براہ راست نشر کیا گیا، کابینہ کی میٹنگ میں سو ارب روپے ریفرنس پرائز رکھنے کا فیصلہ ہوا، آئین و قانون کے مطابق بولیاں وصول کیں اور 135 ارب روپے کی بولی حاصل ہوئی جو ریفرنس قیمت سے 35 ارب روپے زیادہ تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بولی کے بعد حکومت کے پاس موجود باقی ماندہ شیئرز کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور 100 فیصد شیئرز کی قیمت 180 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، ہم نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں جو فیصلے کیے جاسکتے ہیں کیے، پی آئی اے کی خریداری کرنے والے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری: ملک کے لیے بڑا قدم، 75 فیصد شیئرز 135 ارب روپے میں فروخت

انہوں نے پی آئی اے خریدنے والے سرمایہ کاروں اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور حکومتی ٹیم کو ان کی کاؤشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی سمیت تمام متعلقہ حکام نے نجکاری کے حوالے سے انتھک کوششیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایسے ادارے کی نجکاری ہوئی جس میں سالانہ عوام کے 35 ارب روپے خرچ ہوتے تھے، جو ملک کو خوشحال بنانے کے لیے کام کررہے ہیں وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟