بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان طویل خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ان کی واپسی کو ملکی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی انقلاب منچ کے ترجمان پر فائرنگ کی مذمت
بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کو لے کر آنے والی پرواز جمعرات کی صبح 9 بج کر 59 منٹ پر سلہٹ عثمانی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر حافظ احمد نے طارق رحمان کی آمد کی تصدیق کی ہے۔

پرواز کے بنگلہ دیش کی فضاؤں میں داخل ہونے کے بعد طارق رحمان نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ’6,314 دن بعد بنگلہ دیش کی فضاؤں میں واپس‘۔
طارق رحمان کی وطن واپسی کو بی این پی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق ان کی آمد سے آئندہ دنوں میں ملکی سیاست میں سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔













