اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری: 25 دسمبر کو ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ڈائیورشنز

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ 25 دسمبر بروز جمعرات سہ پہر 2 سے 4 بجے کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں اور مقررہ متبادل راستے استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق روات سے ایکسپریس ہائی وے پر سفر کرنے والے شہری روات سے راولپنڈی پشاور روڈ کا استعمال کریں۔ جبکہ آئی جے پی روڈ اور سری نگر ہائی وے سے ایکسپریس ہائی وے پر آنے والے شہری اندرون شہر سروس روڈز کا راستہ اختیار کریں۔

شہری سفر کے دوران تقریباً 20 سے 25 منٹ اضافی وقت کا خیال رکھیں۔ ٹریفک پولیس کے افسران شہری سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔ کسی بھی رہنمائی یا معلومات کے لیے شہری ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

7 افراد قتل کیس: پیپلز پارٹی کے رہنما محمد اسماعیل کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

بھاری سپر ٹیکس سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے، نجی کمپنیوں کا عدالت میں مؤقف

جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، چین کا امریکا کی جانب سے ٹیرف کی دھمکی پر ردعمل

درختوں کی کٹائی نہیں، منظم شجرکاری ہو رہی ہے، طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں بیان

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے