سال 2025 کے 10 اہم ترین عالمی واقعات کیا تھے؟

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2025 عالمی تاریخ میں ایک ایسے سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس میں سیاسی عدم استحکام، مسلح تنازعات، معاشی کشیدگی اور سماجی تحریکوں نے بین الاقوامی نظام کو گہرے طور پر متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سال 2025 میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا گیا؟

عالمی طاقتوں کے رویّوں میں تبدیلی اور غیر معمولی واقعات نے ایک نئے عالمی دور کے آغاز کی جھلک پیش کی۔ ذیل میں 2025 کے 10 نمایاں عالمی واقعات کو ترتیب وار پیش کیا جا رہا ہے:

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں واپسی

جنوری 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ وائٹ ہاؤس آمد نے امریکا اور دنیا بھر میں سیاسی ہلچل پیدا کی۔ ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی کے تحت سخت فیصلے، امیگریشن اقدامات اور صدارتی احکامات نے داخلی و خارجی تنازعات کو جنم دیا اور سپر پاؤر کے اندرونی سیاسی منظرنامے میں بھی سیاسی تقسیم شدت اختیار کرگئی۔

عالمی تجارتی جنگ کا پھیلاؤ

امریکا کی جانب سے مختلف ممالک پر اضافی محصولات عائد کیے گئے، جن میں چین، یورپی یونین اور دیگر شراکت دار شامل تھے۔ جوابی اقدامات نے عالمی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کر دیا۔

غزہ میں نازک جنگ بندی

2 سالہ شدید جنگ کے بعد امریکا اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی، تاہم انسانی بحران بدستور سنگین رہا اور خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آتے رہے۔

یوکرین جنگ کے خاتمے کی ناکام سفارتی کوششیں

روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست مذاکرات اور عالمی سفارت کاری کے باوجود جنگ بندی ممکن نہ ہو سکی، جبکہ میدانِ جنگ میں جھڑپیں جاری رہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان شدید فوجی تصادم ہوا، جو چند دن بعد جنگ بندی پر ختم ہوا، مگر کشیدگی برقرار رہی۔ دہائیوں بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جنوبی ایشیا کی یہ دو ایٹمی طاقتیں براہ راست جنگ میں داخل ہوگئیں جس کی وجہ سے عالمی طور پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ

جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان براہِ راست تصادم ہوا، جس میں امریکا بھی شامل رہا۔ ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد عارضی جنگ بندی ہوئی۔ اسرائیل نے ایران کو فضائی اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا جبکہ ایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔

نئے پوپ لیو چہاردہم کا انتخاب

11 اپریل کو پوپ فرانسس کے انتقال پر رابرٹ پریوسٹ پہلے امریکی پوپ منتخب ہوئے۔ انہوں نے سماجی انصاف، غریبوں کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا۔

جنریشن زی کی عالمی احتجاجی تحریکیں

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا میں نوجوانوں نے مہنگائی، بدعنوانی اور سیاسی ناانصافی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیے، بعض ممالک میں حکومتیں بھی عدم استحکام کا شکار ہوئیں۔

مصنوعی ذہانت میں بے مثال سرمایہ کاری

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت پر کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اگرچہ ٹیکنالوجی نے ترقی کے نئے دروازے کھولے، مگر بے روزگاری اور اخلاقی مسائل پر خدشات بھی بڑھے۔

ریکارڈ توڑ موسمی آفات

2025 میں شدید طوفانوں، سیلابوں، ہیٹ ویوز اور جنگلاتی آگ نے دنیا کے مختلف حصوں میں تباہی مچائی، جسے ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی کا براہِ راست نتیجہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟